ہمارے مبصرین کو ووٹوں کی گنتی کا مشاہدہ نہیں کرنے دیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے مبصرین کو ووٹوں کی گنتی کا مشاہدہ کرنے کے لیے مخصوص کمرے میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘منتخب میں ہوا ہوں، مجھے 71 لاکھ قانونی ووٹ ملے ہیں تاہم کئی غلط چیزیں ہوئیں جن میں ہمارے مبصرین کو ووٹوں کی گنتی کے عمل کی نگرانی کرنے کی اجازت نہ دینا بھی شامل ہے’۔
ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ‘میں نے یہ انتخاب بڑے فرق سے جیتا ہے’۔
خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹ پر اس طرح کا لیبل لگا ہو۔
گزشتہ روز ہی ووٹنگ کے عمل کے دوران وائٹ ہاؤس میں تنہا ہوتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر معمولی ٹوئٹس کی تھیں۔
ان تمام ٹوئٹس کو ٹوئٹر نے چھپاتے (ہائیڈ) ہوئے اسے متنازع اور گمراہ کن کا لیبل لگادیا تھا۔