استنبول: ترکی کی جامع مسجد آیا صوفیا کی خاص بلی 16 برس کی عمر میں چل بسی۔
استنبول کی جامع مسجد آیا صوفیا کی بلی جس کا نام گلی تھا دو ماہ سے بیمار تھی جس کی وجہ سے اسے ایک علیحدہ کمرے میں منتقل کردیا تھا۔
مسجد آیا صوفیا کی انتظامیہ نے گلی کا ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بنایا ہوا تھا۔ انسٹا پر گلی کے ایک لاکھ 13 ہزار فالوورز ہیں۔ مسجد انتظامیہ نے اسی اکاؤنٹ پر گلی کی موت کی خبر شیئر کی۔