لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کو لنکا پریمئر لیگ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی جانب سے این او سی کی درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل پی ایل میں آٹھ پاکستانی کرکٹرز نے معاہدے کئے، اب تک پانچ کرکٹرز نے پی سی بی سے اجازت مانگی ہے، پی سی بی نے کھلاڑیوں کے این او سی موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے قومی ٹیم کے اعلان کے بعد لنکا پریمئر لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کئے جائیں گے۔
یاد رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ 21 نومبر تا 13دسمبر کھیلی جائے گی، اس ایونٹ میں 5 ٹیمیں ہیں اور کل 23 میچز کھیلے جائیں گے۔