جونی ڈیپ پر سابقہ اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ثابت

248

ہالی ووڈ سٹار جونی ڈیپ پر سابقہ اہلیہ امبر ہیرڈ کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ثابت ہو گیا ہے۔

لندن ہائی کورٹ کے جج اینڈریو نکول نے پیر کو جاری اپنے فیصلے میں کہا کہ اس بات کے شواہد مل گئے ہیں کہ جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ پر بار بار حملہ کیا اور اْنہیں ڈرایا دھمکایا۔

لندن ہائی کورٹ میں جونی ڈیپ اور امبر ہیرڈ کے مقدمے کی سماعت جولائی میں شروع ہوئی تھی اور فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر پر تشدد کارروائیوں کے الزامات بھی لگائے گئے۔