’وچز‘ فلم کے متنازع اسکرپٹ پر ڈزنی کمپنی نے معافی مانگ لی

282

ہالی ووڈ: ایچ بی او میکس پر جاری ہونے والی ڈزنی کی نئی فلم میں ولن کو کچھ انگلیوں سے معذور دکھانے پر دنیا بھر سے اسپیشل افراد نے شدید تنقید کی ہے جس کے بعد ڈزنی نے معافی مانگ لی ہے۔

نئی فلم ’دی وچز‘ میں مشہور اداکارہ این ہیتھ اوے کو شکستہ ہاتھوں کے ساتھ دکھایا گیا جس میں اس کے دونوں ہاتھوں کی دو دو انگلیاں کچھ اس طرح سے غائب ہوتی ہیں کہ ہاتھ شکستہ لگتا ہے۔ اس بنا پر لوگوں نے ڈزنی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے ایسی معذوری میں مبتلا لوگوں اور بالخصوص معصوم بچوں کو بطور ’ولن‘ اور ’شیطان‘ دکھایا ہے۔

اس کیفیت کے شکار بعض افراد نے اپنی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا قدرتی طور پر اس کیفیت میں مبتلا ہونا واقعی کسی خوف یا شرمندگی کی وجہ ہے؟  دوسری جانب پیراولمپکس میں فاتح پیرایمی میرن نے بھی کہا ہے کہ ’اعضا کا فرق ہونا‘ ڈراؤنی شے نہیں, ایسے افراد نارمل ہوتے ہیں اور ان پر نفرت کا لیبل نہیں لگانا چاہیے۔