امریکی انتخابات: عدالت کا دیر سے آنے والے بیلٹس الگ کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کے جسٹس سیمیول الیٹو نے پینسل وینیا میں الیکشن بورڈ کو حکم دیا ہے کہ وہ ریاست کے حکم کی پیروی کرتے ہوئے الیکشن کے دن دیگر بیلٹس سے رات 8بجے کے بعد موصول ہونے والے میل ان بیلٹس کو علیحدہ کر لیں۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یہ احکام ایک ایسے موقع پر آیا ہے جب عدالت کے سامنے ایک کیس زیر التوا ہے کہ وہ ستمبر میں اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے سنائے گئے فیصلے کو کالعدم قرار دے جو ایکشن حکام کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ منگل کے الیکشن کے بعد جمعہ کو پہنچائے گئے میل ان بیلٹس کو بھی گنتی میں شامل کر لے۔
سپریم کورٹ کے جج الیٹو نے یہ حکم پینسل وینیا کے ریپبلیکنز کی جانب سے کی گئی درخواست پر جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بیلٹس کو الگ کردیں۔