ریاست مشی گن سے جوبائیڈن کی جیت میں مسلمانوں کا اہم کردار

218

انگیج ایکشن نامی تنظیم کا کہنا ہے کہ ریاست مشی گن سے جوبائیڈن کی جیت میں مسلمان ووٹروں کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ مسلمانوں نے جوبائیڈن کی حمایت کا اعلان کیا تھا جہاں ٹرمپ کو ڈیڑھ لاکھ ووٹوں سے شکست ہوئی جبکہ گزشتہ انتخابات میں ہیلری کلنٹن یہ ریاست 11 ہزار ووٹوں سے ہار گئی تھیں۔

انگیج ایکشن نامی تنظیم کا دعویٰ ہے کہ مشی گن میں مسلمانوں نے متفقہ طور پر جو بائیڈن کی حمایت کی تھی اور 81 ہزار مسلمان ووٹرزوں نے قبل از وقت ووٹ کاسٹ کیا تھا۔

 

مسلمانوں کو جو بائیڈن کی حمایت میں اکٹھا کرنے کے لیے ایوان نمائندگان کی رکن الہان عمر نے بھی اہم کردار ادا کیا جنہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ کے ذریعے وائٹ ہاؤس سے نکالنے کی اپیل کی تھی۔

مشی گن میں جوبائیڈن نے ڈیڑھ لاکھ ووٹوں سے صدر ٹرمپ کو شکست دی جبکہ گزشتہ انتخابات میں ہیلری کلنٹن اس ریاست سے گیارہ ہزار ووٹوں سے ہار گئی تھیں۔