کراچی: برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام باکسرز کی عزت کرتا اور ان کو سپورٹ کرتا ہوں لیکن میں عثمان وزیر کے ساتھ نہیں چل سکتا۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ عثمان وزیر ایک اچھا باکسر ہے لیکن وہ نچلی سطح کے مقابلے کرنا چاہتا ہے، میں نے اسے کہا تھا کہ ہم تمہیں اچھے موقع فراہم کرسکتے ہیں، لیکن وہ چیلنج قبول نہیں کرنا چاہتا۔
باکسر عامر خان کا دعویٰ ہے کہ عثمان وزیر آسان مقابلوں کے خواہشمند ہیں، وہ سخت مقابلوں کے لیے دل نہیں رکھتے۔