وسطی امریکی ممالک میں سمندری طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی، 50 سے زائد ہلاک

325

وسطی امریکا کے ممالک میں سمندری طوفان ایٹا سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ۔ 50 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔

نکارا گووا، ہنڈراس اور گوئٹے مالا میں سمندری طوفان کے ساتھ شدید بارشوں سے سیلاب آ گیا۔ طوفان کی وجہ سے سینکڑوں گھر تباہ ہو گئے جبکہ ہزاروں افراد چھت سے محروم ہو گئے۔ بیشتر علاقوں میں انفرااسٹرکچر تباہ ہو گیا، رابطہ سڑکیں بہہ گئیں۔ درخت اکھڑ گئے جبکہ کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی ہے۔