’ٹرمپ تھوڑا چل کریں‘ گریٹا ٹھونبرگ نے ٹرمپ کو آئینہ دکھا دیا

246

واشنگٹن : ’ڈونلڈ ٹرمپ چل کریں اور صبر سے کام لیں‘ ماحولیات کی سرگرم گریٹا تھونبرگ نے انتخابات میں دھاندلی کے نعرے اور جیت کے دعوے کرنے والے ٹرمپ کو آئینہ دکھا دیا۔

امریکی صدارتی انتخابات میں صدر کےلیے مضبوط امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن ہیں اور دونوں کے درمیان گزشتہ دو روز سے کانٹے کا مقابلہ جاری ہے لیکن ٹرمپ کی جانب سے کبھی انتخابات میں دھاندلی کا نعرہ لگایا جاتا ہے تو کبھی وہ قبل از وقت جیت کا اعلان کرتے نظر آتے ہیں۔

ٹرمپ کے ان نعروں اور دعووں پر ماحولیات کےلیے کام کرنے والی نوجوان سماجی کارکن گریٹا تھونبرگ نے تنقید کے نشتر برسا دئیے۔

گریٹا تھونبرگ نے ڈونلڈ ٹرمپ سے 2019 کا بدلہ لیتے ہوئے صبر اور حوصلے کا مشورہ دے دیا۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا تھا کہ ’بس اب گنتی روک دیں‘۔ جس پر گریٹا تھونبرگ نے کہا کہ ’ٹرمپ کو چاہئے کہ اپنے غصے پر قابو میں رکھنے کی کوشش کریں اور دوست کیساتھ کہیں فلم دیکھنے جائیں‘۔