طوفان ایٹا نے وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، مختلف حادثات میں اب تک 50 سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خطرناک طوفان ایٹا کے باعث گوئٹے مالا میں شدید بارشیں شروع ہو رہی ہیں اور مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں جب کہ مختلف شہروں میں گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔
گوئٹے مالا کے صدر الیجینڈرو گیامیٹی نے لینڈ سلائیڈنگ سمیت مختلف حادثات میں 50 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ 48 گھنٹوں تک مزید بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔