ہولی وڈ اداکار 57 سالہ جونی ڈیپ برطانوی عدالت میں دائر کیے گئے ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے، عدالت نے اخبار کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اخبار نے جو کچھ بھی لکھا سماعت کے دوران انہوں نے اسے سچ ثابت کر دکھایا۔
جونی ڈیپ نے برطانوی اخبار ’دی سن‘ کے خلاف جھوٹا مضمون شائع کرنے کے الزام میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا، مذکورہ کیس اپریل 2018 میں جونی ڈیپ نے برطانوی اخبار کے خلاف دائر کیا تھا۔
57 سالہ اداکار نے اخبار کے خلاف اس وقت مقدمہ دائر کیا تھا جب اخبار نے اپنے ایک مضمون میں انہیں بیوی پر تشدد کرنے والا لکھا تھا۔
‘دی سن‘ نے اپنے مضمون میں جونی ڈیپ کو ’بیوی پر تشدد کرنے والا‘ شخص قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ کس طرح جونی ڈیپ نے اپنی اہلیہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔