ڈونلڈ ٹرمپ کی سوئنگ ریاست کے ووٹ پر قانونی کارروائی کی دھمکی

317

فلاڈیلفیا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب کے نتائج پر پہلے ہی قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی ہے جبکہ انتخابی رجحانات ظاہر کررہے ہیں کہ امریکی صدر ڈیموکریٹ اُمیدوار جو بائیڈن سے پیچھے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اس رپورٹ کو مسترد کردیا کہ وہ ووٹوں کی گنتی کے سرکاری اعداد و شمار موصول ہونے سے قبل انتخابات کی رات کامیابی کا اعلان کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ دو سوئنگ ریاستوں (جہاں ووٹرز کا ملا جلا رجحان پایا جاتا ہے) نیوڈا اور پینسلوینیا میں ووٹوں کی گنتی میں ممکنہ طور پر ‘فراڈ’ اور ‘غلط استعمال’ کا امکان ہے، ان دونوں ریاستوں کے موجودہ گورنرز ڈیموکریٹس ہیں۔