سپریم کورٹ نے ٹیکساس میں سوا لاکھ ووٹ مستردکرنے کی ری پبلکن کی درخواست رد کردی جب کہ یہ ووٹ ڈرائیوتھرو مقامات پر کاسٹ کیے گئے تھے۔
ادھر امریکی صدرٹرمپ نے 3 نومبر کے انتخابات میں کامیابی ملنے کا دعویٰ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں جارجیا اور فلوریڈا میں بر تری حا صل ہے، کہا جا رہاہے کہ ٹیکساس میں بڑا سخت مقابلہ ہے مگر میں ایسا نہیں سمجھتا،4 سال پہلے بھی انہوں نے یہی کیا تھا اور میں جیت گیا تھا۔
دوسری جانب ڈیموکریٹ صدارتی امیدوارجو بائیڈن نے کہا کہ الیکشن میں ووٹرز ایسے صدر کا پتا صاف کر سکتے ہیں جو قوم کی حفاظت میں ناکام رہا اور نفرت کو پر وان چڑھایا۔