انقرہ: ترکی میں ہلاکت خیز زلزلے میں ملبے ڈھیر بننے والیہ عمارتوں میں سے 3 دن بعد معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے دو بچیوں کو نکالا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں جمعے کے روز آنے والے 7.0 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی جس کے نتیجے میں جان بحق ہونے والوں کی تعداد 81 ہوگئی ہے۔
امدادی کاموں کے درمیان گزشتہ روز زلزلے کے 48 گھنٹے بعد ایک 70 سالہ بزرگ کو زندہ نکالا گیا تھا جب کہ آج تیسرے روز 2 بچیوں کو معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والی دو بچیوں کو ملبے سے نکالا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ترکی کے ساحلی شہر ازمیر کے ساتھ ساتھ یونان کے جزیرے ساموس میں بھی لزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے تاہم وہاں ہلاکتوں کی تعداد 3 رہی اور 50 کے لگ بھگ افراد زخمی ہوئے۔