شاہ رخ خان کی 55ویں سالگرہ پر مداحوں کی ورچوئل پارٹی کی تیاریاں

331

رواں برس عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے زندگی مختلف طریقے سے مجبور کردیا ہے اور تقریبات کے لیے بھی متبادل طریقے اختیار کیے جارہے ہیں۔

اسی وجہ سےبولی وڈ کنگ خان جو ہر سال اپنے جنم دن پر اپنی رہائش گاہ منت کے باہر موجود مداحوں کی مبارک باد وصول کرتے تھے لیکن اس سال کورونا کی وجہ سے ان کی سالگرہ کی تیاریاں بھی تھوڑی مختلف ہیں۔

دنیا بھر میں موجود شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیے ان کا جنم دن کافی اہمیت رکھتا ہے اور اس موقع پر ممبئی میں واقع ان کے گھر منت کے باہر مداح جمع ہوتے ہیں اور ان کی ایک جھلک کا انتظار کرتے ہیں لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار ایسا نہیں ہوسکے گا۔

لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مداح کنگ خان کی سالگرہ نہیں منائیں گے بلکہ شاہ رخ کے ایک فین کلب نے ان کی ورچوئل برتھ ڈے پارٹی کی میزبانی کی منصوبہ بندی کی ہے۔