ترکی میں زلزلے سے اموات کی تعداد 39 ہوگئی، ازمیر میں 20 عمارتیں مکمل تباہ

235

ترکی میں زلزلے سے اموات کی تعداد 39 ہو گئی، زلزلے سے ازمیر میں 20 عمارتیں مکمل تباہ ہو گئیں، صدر طیب اردوان نے سب سے زیادہ متاثر شہر ازمیر میں ریسکیو کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

ترک صدر طیب اردوان نے ازمیر میں امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے جاں بحق افراد کے لیے گہرے دکھ کا اظہار کیا، ازمیر میں زلزلے سے 20 سے زائد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔

ریسکیو ورکرز نے امدادی کارروائیوں کے دوران 33 گھنٹے بعد ایک شخص کو ملبے سے زندہ نکال لیا، اس سے قبل 17 گھنٹے بعد سولہ سالہ لڑکی اور ایک خرگوش کو ریسکیو کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق اب تک 100 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے، زلزلے سے اب تک انتالیس افراد کی ہلاکت اور 850 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔