ممبئی:
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما ادکاری کے ساتھ ساتھ فلم پروڈکشن میں بھی قدم جماچکی ہیں اور ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’پتال لوک‘ کی کامیابی پر جہاں انہیں سراہا جارہا ہے وہیں فلم میں دکھائے جانے والے کچھ مناظر پر مختلف گروپس کی جانب سے اعتراضات بھی سامنے آرہے ہیں۔
انوشکا شرما کی پروڈکشن میں بننے والی ویب سیریز ’پتال لوک‘ میں ایک نیپالی نام کے خواجہ سرا کا کردار بھی ہے جس پر گورکھ کمیونٹی کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا دوسری جانب ایک منظر میں مسلمان فیملی کو ’بیف‘ کھاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے جس پر بی جے پی رہنما کی جانب سے اعتراض سامنے آیا ہے۔