مسجد الحرام میں عمرہ کی ادائیگی کے تیسرے مرحلے کا آغاز

225

مسجد الحرام میں عمرہ کی ادائیگی کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا، آج سے یومیہ 20 ہزار زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے، 60 ہزار افراد کو نماز کی اجازت ہو گی۔

عمرہ کے تیسرے مرحلے پر اعلی ترین طبی معیار اور پروٹوکولز کا اہتمام کیا گیا ہے، ایس او پیز کا مقصد اللہ کے مہمانوں کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ مسجد الحرام میں آنے والوں کو ماسک پہننے، ہاتھوں کو سینی ٹائز کرنے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی پابندی کرنا ہو گی۔