کراچی:
اداکارہ ہانیہ عامر کے بعد مہوش حیات اور ماہرہ خان بھی اداکارہ عظمیٰ خان کے حق میں اٹھ کھڑی ہوئیں۔
پاکستانی ماڈل و اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان پرتشدد کے معاملے نے پورے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ جب کہ فنکار برادری بھی عظمیٰ خان کے ساتھ کئے جانے والے سلوک پر اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔
ماہرہ خان نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ احتساب کے ساتھ کھڑی ہوں توقع کرتی ہوں کہ اس سرزمین پر ہم سب کے ساتھ قانون کے مطابق مساوی سلوک کیا جائے۔
ماہرہ خان کے علاوہ اداکارہ مہوش حیات نے بھی عظمیٰ خان کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر کہا آئیے اخلاقی اور قانونی مسئلے میں فرق کرتے ہیں۔ دو غلط مل کر کبھی ایک صحیح نہیں ہو سکتے۔اپنے گھر پر سلامتی کا حق قانون میں شامل ایک بنیادی انسانی حق ہے اور یہ عہدیداروں کے لیے ایک حقیقی امتحان ہے جنہیں یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔
پاکستان کی صحافی برادری سے تعلق رکھنے والی نیوز اینکر جیسمین منظور نے عظمیٰ خان معاملے پر آواز اٹھاتے ہوئے مہوش حیات سے سوال کیا ہے کہ کیا یہ آپ کا فرض نہیں کہ آپ اپنے ساتھی فنکاروں کے حق میں آواز اٹھائیں کیوں آپ اور آپ کی فنکار برادری خاموش ہے؟