کہا گیا ’جنسی تعلقات‘ استوار نہیں کرتیں تو کام نہیں ملے گا، فاطمہ ثنا شیخ

299

بولی وڈ کی مقبول ترین فلم ’دنگل‘ میں ریسلر خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کیریئر کے آغاز میں مشورہ دیا گیا کہ جب تک وہ فلم سازوں سے ’جنسی تعلقات‘ استوار نہیں کرتیں، انہیں کام نہیں مل سکتا۔

فاطمہ ثنا شیخ نے اگرچہ بطور اداکارہ 2016 کی فلم ’دنگل‘ سے کیریئر کا آغاز کیا، تاہم وہ 1997 میں ہی بطور چائلڈ آرٹسٹ اداکاری کا آغاز کر چکی تھیں۔

فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان اور اجے دیوگن کی رومانٹک کامیڈی فلم’عشق‘ میں بھی بطور چائلڈ آرٹسٹ مختصر کردار ادا کیا تھا جب کہ وہ ’چاچی 420‘ نامی فلم سمیت دیگر فلموں اور ڈراموں میں بھی چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کر چکی تھیں۔