گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فنکاروں کا بھی احتجاج

311

کراچی: فرانسیسی اخبار چارلی ہیبڈو کے شائع کردہ گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر کے مسلمانوں اور اسلام مخالف بیانات دینے پر جہاں دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں وہیں پاکستان شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد بھی رنجیدہ ہیں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرارہے ہیں۔

احسن خان نے ٹوئٹر پر فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی مذمت کرتے ہوئے کہا اگر فرانس واقعی ایک جمہوریہ ہے تو پھر وہاں آزادی ہونی چاہئیے۔ لیکن آزادی کے نام پر دوسرے مذاہب کی توہین نہیں ہونی چاہیئے۔ میں اپنے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی شان میں ہونے والی اس گستاخی پر اپنے پورے دل سے احتجاج کرتا ہوں۔ اب اس چیز کو (گستاخانہ خاکوں کی اشاعت) کو رکنا ہوگا۔

اسی دوران فرانسیسی صدر نے ایک تقریب میں اسلام کے بارے میں کہا کہ یہ ایک بحران میں گھرا مذہب ہے اور یہ تاثر بھی دیا کہ مسلمان فرانس میں علیحدگی پسند جذبات کو ہوا دے رہے ہیں۔