بھارتی اداکارہ مالوی ملہوترا کو شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر دوست کی جانب سے چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، اداکارہ مالوی ملہوترا کا پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتانا ہے کہ ‘ وہ اور منیش پال سنگھ ایک دوسرے کو ایک سال سے جانتے ہیں، منیش سنگھ اُن سے شادی کرنا چاہتا تھا مگر اُنہوں نے انکار کے بعد بات کرنا بھی بند کر دی تھی جس پر ملزم طیش میں آ گیا۔
اداکارہ پر منیش نے چھریوں سے 3 گہرے وار کئے گئے جن سے ان کا ہاتھ اور پیٹ زخمی ہوا۔ بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مہنگی گاڑی میں آیا اور واردات کے بعد فرار ہو گیا، اس کی شناخت کر لی گئی ہے۔