امریکا: پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر مظاہرے پھوٹ پڑے

358

نیویارک: انتخاب سے صرف ایک ہفتے قبل امریکی ریاست فلاڈیلفیا میں پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے، 27 سالہ اس شخص کو پولیس نے اُس وقت قتل کیا جب اس نے ہاتھ میں چاقو پکڑا رکھا تھا۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ 2 پولیس آفیسرز نے پیر کی سہ پہر ایک شخص کو اس وقت ہلاک کیا جب مذکورہ شخص کی ماں اسے روک رہی تھیں تاہم اس نے چاقو پھینکنے سے انکار کردیا تھا۔

ادھر مذکورہ شخص کے اہل خانہ نے سوال اٹھایا کہ جان لیوا ہتھیار استعمال کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی، ساتھ ہی کہا کہ اسے ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا تھا۔

دوسری جانب فائرنگ کے بعد سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر جمع ہوگئے، جنہیں پولیس لاٹھیوں کی مدد سے پیچھے دھکیلتی رہی۔