پی سی بی اورسلیم ملک کے درمیانی قانونی جنگ کا فیصلہ

362

 لاہور: پی سی بی اور سلیم ملک کے درمیانی قانونی جنگ کا فیصلہ سنادیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے انڈیپنڈینڈنٹ ایڈجوڈیکٹر کی حیثیت سے سلیم ملک کی کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے لیے اپیل پر فیصلہ سنادیا ہے۔

سلیم ملک نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سےفراہم کی گئی اپریل 2000 کی ایک گفتگو کے ٹرانسکرپٹ سے متعلق معاملے پر اپیل دائر کررکھی تھی۔ 11 صفحات پر مشتمل فیصلے میں جسٹس چوہان نے لکھا ہے کہ درخواست گزار (سلیم ملک) پی سی بی سے میچ فکسنگ یا سٹہ بازی کے معاملے پر پی سی بی کلیئرنس سرٹیفکیٹ مانگ رہے ہیں۔ ان کی پی سی بی سے یہ درخواست غیرفطری ہے۔