‘مجھے پاکستان کی دال بہت پسند ہے’

313

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فیلڈنگ کوچ اور ہیڈ آف ہائی پرفامنس کوچنگ گرانٹ بریڈ برن  نے جیو نیوز کو خصوص انٹرویو میں جہاں پاکستان ٹیم کی فٹنس اور فیلڈنگ پر گفتگو کی ہیں انہوں نے بتایا کہ انہیں پاکستان کی دال اور مٹن بہت پسند ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کی فیلڈنگ اس وقت تک بہتر نہیں ہو سکتی جب تک ان کی فٹنس بہتر نہیں ہو جاتی۔

گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی رینکنگ وہ نہیں ہے جتنا کرکٹرز میں ٹیلنٹ ہے، ٹیسٹ اور ون ڈے میں ٹاپ فائیو میں شامل کرنے اور ٹی ٹونٹی میں ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے کوچز کو بہت کام کرنا ہے۔

‏گرانٹ بریڈ برن 18 ماہ پاکستان ٹیم کے فیلڈنگ کوچ رہے ہیں اور اس کے بعد جب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ کی ری اسٹرکچرنگ کی تو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر قائم کیا اور اس میں نئی تقرریاں کیں۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے گرانٹ بریڈ برن نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ 18 ماہ گزارنا اعزاز اور ہائی پرفارمنس سینٹر میں نئی ذمہ داریاں نبھانے پر فخر ہے۔