واشنگٹن: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد اہم دورے پر یورپی ملک ناروے پہنچ گئے جہاں وہ اعلیٰ قیادتوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زلمے خلیل بین الاافغان مذاکرات کے سلسلے میں ناروے کا دورہ کررہے ہیں، جہاں وہ اہم سرکاری افسران سے بات چیت کریں گے۔ افغانستان کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ناورے کی خاتون وزیرخارجہ اریکسن نے کہا ہے کہ ناروے افغانستان میں دیرپا اور جامع امن کے حصول کے لیے جاری سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔