فرانسیسی صدر کی توہین آمیز اقدامات کی حمایت پر مسلمانوں میں غم و غصہ برقرار ہے، ترک صدر نے اپنے عوام سے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی ناموس کا تحفظ اور اسلامو فوبیا ہماری قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، ان اقدامات کو فاشزم قرار دیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لبنان کی سڑکوں پر فرانسیسی اقدامات کے خلاف بینرز لگا دئے گئے، ڈھاکا میں ہزاروں افراد نےسڑک کنارے قطار میں کھڑے ہو کر مظاہرہ کیا ، شرکا نے میکرون کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے اس کے دماغی علاج کا بھی مطالبہ کیا۔
شام میں بھی شہریوں نے فرانسیسی صدر کے خلاف احتجاج کیا، یورپی ملک کوسووومیں حزب اختلاف کے رکن پارلیمان ایمن رحمانی نے اسمبلی اجلاس میں "I Love Muhammed”کی تحریر والا ماسک پہن کر شرکت کی۔