فلم’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کی فروخت کا امکان

239

کورونا وائرس کی وجہ سے انٹرٹینمنٹ کی دنیا، کھیلوں، میوزک فیسٹیولز، اور مذہبی اجتماع سبھی درہم برہم ہو گئے ہیں۔

وبا کی وجہ سے جیمز بانڈ کی فلم کو سب سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عالمی وبا کے باعث جیمز بانڈ کی فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کی ریلیز آئندہ سال بھی مشکل  دکھائی دے رہی ہے۔

کمپنی40 ارب روپے میں بننے والی فلم کو 96 ارب روپے میں فروخت کرنے کا ارادہ ہے۔ فلم کے ایپل اور نیٹ فلکس پر ریلیز کئے جانے کا بھی امکان ہے۔

کورونا وائرس کے سبب فلم کی ریلیز کو 2 اپریل 2021 تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ اداکار ڈینیل کریگ کی برطانوی خفیہ ایجنسی (ایم آئی سکس) کے ایجنٹ کی حیثیت سے آخری فلم ہے۔

اس فلم میں ڈینیل کریگ کے بعد جیمز بانڈ کے کردار میں ایک نیا 007 متعارف کروایا جانا تھا اور پہلی مرتبہ یہ کردار ایک سیاہ فام خاتون کو دیا جانا تھا۔

اس سے قبل 2015 میں بانڈ کی ریلیز ہونے والی فلم سپیکٹر نے دنیا بھر کے باکس آفس پر تقریباً 900 ملین ڈالر کمائے تھے۔

نو ٹائم ٹو ڈائی کا پریمیئرنومبر2020 میں ہوگا جس میں شرکت کیلئے شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کو بھی دعوت نامہ بجھوایا گیا ہے۔

یونیورسل پکچرز کے بینر تلے بننے والی مذکورہ فلم میں ڈینیئل کریگ پانچویں بار سیریز میں بونڈ کا کردار نبھا رہے ہیں۔