شارٹ کٹ نہیں، شوبز میں محنت سے مقام حاصل کیا: میرا

235

اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ اداکاری میں منفرد پرفارمنس دے کرشائقین کے دلوں پرراج کر رہی ہوں، شوبز میں شارٹ کٹ سے نہیں محنت سے مقام حاصل کیا ہے۔

  میرا کا کہنا تھا کہ بہت سی اداکارائیں ایسی ہیں جنہوں نے مقام بنانے کیلئے فحاشی کا سہارا لیا لیکن ناکام ہوگئیں۔ کون نمبرون اداکارہ ہے اس کا فیصلہ میں نے یا کسی اور اداکارہ نہیں بلکہ شائقین نے کرنا ہے، میری پر فارمنس کو ہمیشہ پسند کیا جا تا رہا جبکہ میری ہم عصر اداکارائیں جلد ہی اپنے گھروں میں بیٹھ گئیں۔

میرا نے کہا کہ اب بھی ملک بھرسے لائیو شوز کی آفرز ملتی ہیں اور مجھے اس بات پر بے انتہاخوشی ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ پاکستانی نگار ایوارڈ کے علاوہ تیسرے دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہیں، میرا بڑی سکرین پر اداکاری کے علاوہ چھوٹی سکرین پر بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔