صدارتی الیکشن میں چند روز باقی،ٹرمپ اور جوبائیڈن کے ایک دوسرے پر الزامات

248

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے ہمیشہ جھوٹ کی سیاست کی۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہےکہ چارنومبر سے امریکی شہری کورونا کےبارے میں مزید نہیں سنیں گے۔

امریکی صدارتی انتخابات قریب ا ٓگئے، دونوں امیدواروں کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ وار، ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن کہتے ہیں کہ ٹرمپ نے ہمیشہ جھوٹ کی سیاست کی، انہوں نے وبا کے خلاف کوئی اقداما ت نہیں کیے، یہ سردیاں امریکیوں کیلئے سب سے تاریک ہوں گی۔

صدر ٹرمپ نے اوہائیو میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیمو کریٹس ہروقت کورونا کورونا کرتے رہتےہیں لیکن ان کے دوبارہ صدر بنتے ہی لوگ مزید کورونا نہیں سنیں گے۔

تین نومبر کو دونوں صدارتی امیدواروں میں جوڑ پڑے گا، ارلی ووٹنگ میں اب تک 5 کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد ووٹ ڈال چکے ہیں۔