مودی سرکار مجھے جیل بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے، کنگنا رناوت

312

مبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے الزام عائد کیا ہے کہ مودی سرکار انہیں جیل بھیجنے کی تیاری کررہی ہے۔

بالی ووڈ میں اقربا پروری کے خلاف آواز بلند کرنے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے عامر خان کے ایک بیان پر شدید تنقید کی جس میں مسٹر پرفیکشنسٹ نے کہا تھا کہ ملک میں بڑھتی عدم برداشت نے انہیں خوفزدہ کردیا ہے حتٰی کہ اکثر ان کی اہلیہ بھی ملک چھوڑنے کا مشورہ دیتی رہتی ہیں کیوں کہ انہیں ہر وقت بچوں کی جان کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔

کنگنا رناوت نے عامر خان کے اس بیان پر ان کی اہلیہ کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ موم بتی کے ساتھ احتجاج کرنے والے گینگ دیکھو کہ فاشسٹ لوگوں کے خلاف آواز اُٹھانے والوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے لیکن میں آپ لوگوں کی طرح موم بتی ہاتھ میں لیکر احتجاج کرنے والی نہیں ہوں، مجھے دیکھیں میں مہاراشٹرا کی فاشسٹ حکومت کے ساتھ لڑ رہی ہوں۔