گلوکارہ نہیا ککڑ اور روہن پریت سنگھ نے شادی کرلی

206

’دلبر، او ساقی، گرمی، آنکھ مارے، یاد پیا کی آنے لگی، میں تیری گرل فرینڈ، چھما چھما اور نکلے کرنٹ‘ جیسے نئی نسل میں بے حد مقبول ہونے والے گیت گانے والی 32 سالہ بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے ساتھی گلوکار روہن پریت سنگھ سے شادی کرلی۔

نیہا ککڑ نے رواں ماہ کے آغاز میں ہی روہن پریت سنگھ سے تعلقات کی تصدیق کرتے ہوئے دونوں نے منگنی بھی کرلی تھی۔

دونوں کے حوالے سے خبریں تھیں کہ جلد ہی دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم دونوں نے اس حوالے سے کوئی بھی وضاحت نہیں کی تھی۔

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی گزشتہ چند ہفتوں سے سوشل میڈیا پر متعدد رومانوی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوتی رہی اور یہ خبریں بھی پھیلتی رہیں کہ ممکنہ طور پر دونوں نے خاموشی سے شادی کرلی ہے، تاہم ایسی خبروں کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔