کراچی: اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ نے حال ہی میں ایک تقریب کے دوران اس بات کی وضاحت ہے کہ ان کی شادی میں کتنے کروڑ خرچ ہوئے۔
دوسال قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی ایمن خان اور منیب بٹ کی جوڑی شادی کی طویل رسموں اور شادی کی تقریبات پر پانی کی طرح پیسہ بہانے کے لیے مشہور ہے جس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔ جب کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر بھی وائرل ہوئی تھی کہ ان دونوں نے اپنی شادی میں 70 کروڑ کی رقم خرچ کی ہے۔
واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی کی رسمیں کئی ہفتوں تک جاری رہی تھیں۔ مہندی، مایوں، ڈھولکی اور نکاح کے بعد بھی کئی فنکشنز مسلسل جاری تھے۔
ان دونوں کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ کئی ماہ تک چلا تھا اور ہر فنکشن کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں یہاں تک کہ سوشل میڈیا صارفین بھی اتنی طویل رسموں والی شادی سے تنگ آگئے تھے اور صارفین کی جانب سے ان دونوں کو شادی پر پیسہ پانی کی طرح بہانے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ پیسہ کسی اچھے کام میں لگانے کا مشورہ دیا گیا تھا۔