دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم ‘فورٹ نائٹ’ کھیلنے والوں کے لیے خوش خبری آگئی کیوں کہ گیم کا حجم کم کردیا گیا ہے اور اب یہ گیم ڈیوائس میں زیادہ اسپیس نہیں گھیر سکے گی۔
غیرملکی خبرساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ سہولت صرف ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر کھیلنے والے گیمرز کو ملے گی، کمپیوٹر پر فورٹ نائٹ کا حجم 90 جی بی ہے لیکن ایک اب ایسی سہولت سامنے آئی ہے جس کے ذریعے گیم صرف 30 جی بی کا ہوجائے گا اس طرح گیمز کے شوقین افراد کمپیوٹر پر 60 جی بی اسپیس بچا سکیں گے۔
اس سہولت سے مستفید ہونے کے لیے صارفین کو کمپیوٹر پر ایک پیچ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا، اس پیچ کا حجم 27 جی بی ہے مگر اس سے گیم میں آپٹمائزیشن کے ذریعے فورٹ نائٹ کا حجم 30 جی بی تک ہوسکتا ہے۔