اسٹار فٹبالر رونالڈو کے مداحوں کیلئے بری خبر

248

لسبن: اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کرونا کو شکست دینے میں ناکام رہے، نامور کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آگیا جس کے بعد ان کے مداح بھی مایوس ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پرتگال کے مایہ ناز فٹبالر رونالڈو نے ایک بار پھر اپنا کرونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے، کھلاڑی اس وقت قرنطینہ میں موجود ہیں، دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آنے پر انہوں نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کردیے۔

ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث رونالڈو کی آئندہ ہفتے بارسلونا کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہے، البتہ چوبیس گھنٹے پہلے بھی صحتیاب ہونے کی صورت میں انہیں میچ کھیلنے کی اجازت مل سکتی ہے۔