بھارتی اداکارہ پرینتی چوپڑا نے انکشاف کیا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ اپنی اصل زندگی میں سیف علی خان کو اغوا کرنا چاہیں گی۔
پرینتی چوپڑا نے ایک کامیڈی شو میں بطور مہمان شرکت کی، اس دوران انہوں نے کیریئر اور نجی زندگی سے متعلق دلچسپ سوالوں کے جوابات دئیے۔
انٹرویو میں پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ وہ نواب آف پٹودی سیف خان سے بے انتہا محبت کرتی ہیں اور یہ بات کرینہ کپور بھی جانتی ہیں اور میرے ان جذبات سے کرینہ کو کوئی مسئلہ نہیں۔ پرینیتی چوپڑا نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ ایسا نہیں کہ وہ سچ میں ہی سیف کو اغوا کر لیں گی مگر وہ انہیں بہت پیار کرتی ہیں۔