عمیر جسوال اور ثنا جاوید رشتہ ازدواج میں منسلک

258

اسلام آباد: معروف گلوکار عمیر جسوال اور ڈراموں کی معروف اداکارہ ثناء جاوید رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

عمیر جسوال اور ثناء جاوید  سے متعلق کئی عرصے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ دونوں بہت جلد شادی کے بندھن میں بن جائیں گے لیکن اس حوالے سے دونوں شخصیات کی جانب سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی تھی تاہم اب اچانک عمیر اور ثناء نے شادی کا اعلان کردیا ہے۔