باکسر عامر خان بھی پاکستانی سیاست میں آنے کے لیے پر تولنے لگے

209

برطانوی نژاد باکسر عامر خان بھی پاکستان کی سیاست میں آنے کے لیے پر تولنے لگے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر عامر خان نے ملکی سیاست میں حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے بہت مرتبہ پوچھا گیا کہ کیا میں پاکستان میں سیاست میں حصہ لوں گا، بطور ایک کھلاڑی اور ملکی سفیر، یہ قابل عزت ہے کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ میں سیاست میں حصہ لوں گا، حقیقت میں ملک کی مدد کرنا پسند کروں گا، فلپائن میں مینی پیکئو ئیاؤ کی اس کے ملک کے لیے عظیم خدمات دیکھ چکا ہوں لہذا مجھے علم ہے کہ میں بھی ایسا ہی پاکستان کے لیے کر سکتا ہوں۔