سنجے دت نے کینسر کو شکست دے دی

218

بالی وڈ کے معروف اداکار سنجے نے دت جان لیوا بیماری کینسر کے خلاف جنگ جیت لی اور اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں۔

سنجے دت نے ستمبر میں ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اطلاع دی تھی کہ وہ طبی مسائل کی وجہ سے سوشل میڈیا اور اپنے کام سے کچھ وقفہ لے رہے ہیں۔

سنجے دت کی جانب سے بریک لینے کے اعلان کے بعد ان کی بیماری پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں اور بھارتی میڈیا نے اداکار کے قریبی ذرائع کا حوالہ دے کر ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر دی تھی تاہم سنجے دت یا ان کے اہلخانہ نے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔

بعدازاں گزشتہ دنوں بھارتی اداکار نے خود کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی اور انہوں انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو پیغام دیا تھا کہ وہ جلد بیماری کو شکست دینے کا عزم رکھتے ہیں۔

اب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سنجے دت کے دوست اجے اروڑا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سنجے دت اب مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے ہیں۔