ماڈل آمنہ الیاس ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی فعال نظر آرہی ہیں اور سماجی مسائل پر بات کرنے کے ساتھ ساتھ اب انہوں نے سیاست میں ہونے والی گہما گہمی پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
آمنہ الیاس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر کے مزار قائد پر نعرے بازی پر تنقید کرتی نظر آئیں۔
ماڈل آمنہ الیاس نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ’سیاست اور گٹر میں کوئی فرق نہیں رہا، یہ کیپٹن صفدر قائد اعظم محمد علی جناح کی قبر پر جا کے نعرے لگا رہے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو‘۔
آمنہ الیاس نے کہا کہ ’یہ دے رہے ہیں عزت قائد کو؟ مجھے ایک بات بتائیں کہ کیا یہ لوگ اپنے والدین کی قبر پر جا کر بھی ایسی ہی حرکتیں کرتے ہیں، اسی طرح شور مچاتے مجمعہ اکھٹا کرتے ہیں صرف اپنے مفاد کے لیے؟‘۔