پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کا ٹک ٹاک ایپ بحال کرنیکا فیصلہ

208

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں ٹک ٹاک ایپ پر سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ کی طرف سے بے حیائی پر مبنی اور غیر اخلاقی ویڈیوز میں بار بار ملوث پائے جانے والے اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کی یقین دہانی کے بعد ٹک ٹاک ایپلی کیشن کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹک ٹاک انتظامیہ نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو ٹک ٹاک ایپ کے اکاؤنٹس میں مقامی قوانین کہ تحت تبدیلی لانے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔