برطانوی خاتون کا اماراتی وزیر پر جنسی استحصال کا الزام

332

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر برائے رواداری 69 سالہ شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے 32 سالہ برطانوی خاتون کی جانب سے خود پر لگائے گئے جنسی استحصال کے الزامات پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دے دیا۔

اماراتی وزیر اور ریاست ابوظبی کے شاہی خاندان کے اہم ترین فرد شیخ نہیان بن مبارک النہیان پر 32 سالہ برطانوی خاتون کیٹلن مکنمارا نے حال ہی میں جنسی استحصال کے الزامات لگائے تھے۔

برطانوی خاتون نے حال ہی میں  دعویٰ کیا تھا کہ اماراتی وزیر نے انہیں رواں سال فروری میں ایک نجی ملاقات کے دوران استحصال کا نشانہ بنایا۔

شیخ نہیان بن مبارک النہیان پر جنسی استحصال کا الزام لگانے والی خاتون برطانیہ کے معروف ادبی و ثقافتی فیسٹیول ’ہے‘ کی منتظم ہیں۔