سعودی عرب: مسجد الحرام کو 7 ماہ بعد نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا

204

مکہ: سعودی عرب نے کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں میں نرمی لاتے ہوئے اسلام کے سب سے مقدس مقام کو 7 ماہ بعد پہلی مرتبہ نمازیوں کے لیے کھول دیا اور عمرہ زیارت میں توسیع کرتے ہوئے اسے 15 ہزار افراد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ماسک پہنے سعودی شہریوں اور ریاست کی عوام کو مکہ مکرمہ کی مسجد کے اندر نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی جس دوران حکام نے نمازیوں سے صحت کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اپنانے مطالبہ کیا۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ’شہریوں اور رہائشیوں نے آج مسجد الحرام میں نماز الفجر ادا کی جہاں (حکام) عمرہ کی بتدریج بحالی کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد شروع کر رہے ہیں‘۔

مارچ میں کورونا وائرس کی وجہ سے مسجد الحرام میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد سعودی عرب نے رواں ماہ کے آغاز میں 6 ہزار فی یوم شہریوں اور باشندوں کو عمرہ کرنے کی اجازت دی تھی۔

اتوار کو شروع ہونے والے دوسرے مرحلے کے تحت عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ کرکے روزانہ 15 ہزار فی یوم کردیا گیا۔