آمنہ الیاس ماضی میں لوگوں کو کس کس نام سے پکارتی تھیں؟

236

معروف پاکستانی ماڈل آمنہ الیاس کو ان کے پرانے انٹرویو کی ایک کلپ کی بناء پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا جس میں وہ باڈی شیمنگ (جسم کی بناوٹ کا مذاق) کرتی دکھائی دے رہی تھیں۔

آمنہ الیاس آج کل سوشل میڈیا پر فیئرنیس کریم کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف اور باڈی شیمنگ کے حوالے سے بات کرتے دکھائی دیتی ہیں۔

حال ہی میں آمنہ الیاس کے ایک دو سال پرانے انٹرویو کی ایک ویڈیو کلپ خوب وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے ساتھ موجود صدف کنول کو اشاروں میں ماڈل آمنہ حق کا حلیہ بتا رہی تھی تاکہ وہ ان اشاروں کی مدد سے انہیں پہچان سکیں۔

اس ویڈیو کو لے کر آمنہ الیاس پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے کیونکہ انہوں نے ماڈل کا حلیہ سمجھانے کے لیے بادی شیمنگ کا سہارا لیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ابھی تو آپ خود رنگت اور باڈی شیمنگ کرنے والوں کے خلاف مہم چلا رہی تھیں جب کہ آپ بھی ماضی میں یہی کرتی رہی ہیں۔

بعدازاں آمنہ الیاس صارفین کی تنقید کا جواب دینے کے لیے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔