خوبصورت اور منفرد نظر آنے کے لیے اداکاراؤں کی جانب سے میک اپ سے لےکر سرجری کرانا کوئی نئی بات نہیں۔
یوں تو شوبز سے وابستہ شخصیات کی جانب سے اپنی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لیے زیادہ تر ہونٹوں کی سرجری کرائی جاتی ہے جو تقریباً ہر اداکارہ کراچکی ہے لیکن ہر قسم کی سرجری ہر کسی پر اچھی بھی نہیں لگتی۔
تاہم کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ اداکارائیں اس قدر منفرد نظر آتی ہیں کہ ان پر سرجری کا شبہ ہونے لگتا ہے، تاہم درحقیقت انہوں نے سرجری نہیں کرائی ہوتی۔
ایسی ہی کچھ خبریں گزشتہ مہینے سے ادکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے گردش کررہی تھیں کہ انہوں نے ہونٹوں کی سرجری کروالی ہے۔
گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی کچھ تصاویر وائرل ہوئی تھیں جنہیں دیکھ کر ایسا معلوم ہورہا تھا کہ اداکارہ نے بھی ہونٹوں کی سرجری کروائی ہے۔
جس کے بعد مداحوں کی جانب سے ان پر تنقید بھی کی گئی تھی کہ اداکارہ نے یہ سرجری کروا کر اپنا چہرہ بگاڑ لیا ہے۔
اب آخر کار ہانیہ عامر نے مداحوں کو تصاویر میں اپنے ہونٹ بڑے دکھنے کی وجہ بتادی ہے۔
ہانیہ عامر نے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے ہونٹوں کی سرجری نہ کرانے کی تصدیق کی اور اپنی تصاویر میں ایسا لگنے کی وجہ بتائی۔
ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ ان کے دوست نے انہیں بتایا کہ جس فلٹر کی وجہ سے وہ بدنام ہورہے ہیں تو اس میں اسکیل کو پکڑ کر نیچے لائیں تو ہونٹ نارمل ہوجاتے ہیں۔