سعودی وزیر خارجہ کا قطر سے تنازع ختم ہونے کا عندیہ

262

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے عندیہ دیا ہے کہ قطر کے ساتھ تین برس سے جاری تنازع کے خاتمے کی جانب پیش رفت ہو رہی ہے۔

واشنگٹن میں امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں فیصل بن فرحان نے کہا کہ قطر کے ساتھ دیگر ممالک کے تنازع حل کرنے کے لیے پیش رفت جاری ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے 2017 میں قطر پر دہشت گردوں سے تعاون کا الزام عائد کرتے ہوئے تعلقات ختم کردیے تھے۔