ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق پی ٹی اے سے وضاحت طلب

244

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق وضاحت طلب کرلی۔

عدالت نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر شہزادہ ذوالفقار، پاکستان بار کونسل (پی بی سی) کے نائب چیئرمین عابد ساقی، صحافی مظہر عباس اور سابق وزیر اطلاعات جاوید جبار کو مذکورہ معاملے میں عدالتی معاون مقرر کردیا۔

عدالت نے ان تمام افراد کو خاص طور پر پی ٹی اے کی جانب سے 2016 ایکٹ میں تفویض کردہ اختیارات کے غلط استعمال، جو آئین کے آرٹیکل 19 اور 19-اے میں دیے گئے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، سے متعلق سوال پر معاون مقرر کیا۔