سڈنی: کرونا وائرس کے باعث بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی سیریز تاحال فائنل نہ ہوسکی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے ریاستوں میں کرونا کے الگ الگ قوانین ہونے کے باعث سیریز فائنل نہیں ہوسکی ہے جبکہ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ وہ حکومت سے مشاورت کے بعد ہی دورے کو حتمی شکل دینگے۔
واضح رہے کہ بھارت کو اگلے ماہ ٹیسٹ سیریز کے لئے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے،مگر کوویڈ19 کے باعث شیڈول پر تاحال بے یقینی کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔