دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10 لاکھ 87 ہزار کے قریب

277

دنیا کی معیشت کو بڑا نقصان پہنچانے والے کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 10 لاکھ 86 ہزار 918 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے ڈیٹا کے مطابق گزشتہ سال کے آخر میں چین سے سامنے آنے والے اس وائرس کے اب تک عالمی سطح پر 3 کروڑ 81 لاکھ 72 ہزار 523 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

اس وقت اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سر فہرست میں امریکا میں 78 لاکھ 58 ہزار 344 کیسز اور 2 لاکھ 15 ہزار 910 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

جہاں دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں میں نرمی کی جارہی ہے وہیں آئرلینڈ میں آئندہ ہفتوں میں مزید سخت پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

ملک کے نائب وزیر اعظم لیو وارادکر کا کہنا تھا کہ حکومت شمالی آئرلینڈ کے سرحدی علاقوں میں نئی پابندیاں لگا سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم آئندہ ہفتوں میں پابندیوں میں نرمی کے بجائے مزید پابندیاں لگاسکتے ہیں تاہم اس کا فیصلہ حکومت کرے گی‘۔